اسلام آباد (طاہر خلیل) یورپی یونین کے وفد کی اسلام آباد میں وفاقی وزرا، سینئر حکام، سول سوسائٹی کے وفود سے ملاقاتوں میں حقوق انسانی اور 27 نکاتی انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کے امور پر بات چیت ہوئی۔ یورپی یونین کا وفد ان دنوں اسلام آباد کے دورے پر ہے، جہاں مختلف شعبوں کے ماہرین سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاکستان کو2027میں جی ایس پی پلس میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے27نکاتی چارٹر پر عملدرآمد کے ذریعے کوالیفائی کرنا ہے، جس کیلئے آئندہ سال یورپی پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں یورپی یونین کے وفد حقوق انسانی کے ایشوز پر پاکستان کو مائیگریشن پالیسی میں بہتری لانے پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان سے غیر قانونی اراکین وطن کی یورپ آمد کو روکا جائے اور صرف ہنر مند اور تربیت یافتہ ماہرین کو بھیجا جائے۔