• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کا 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان

میڈرڈ (این این آئی )اسپین کی حکومت نے آئندہ تین برسوں کے دوران ملک میں مقیم3لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران دنیا کے کئی پسماندہ ممالک سے مہاجرین اور تارکین وطن بڑی تعداد میں اسپین پہنچی ہے۔اسپین میں پاکستانی تارکین وطن کی برادری میں رواں صدی کے اوائل سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس وقت اسپین میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب پاکستانی شہری موجود ہیں۔اسپینش حکومت کا یہ اعلان سامنے آنے کے بعد اس پروگرام سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی فیضیاب ہوسکتے ہیں، خاص طور پر وہ جو مقامی سٹی کونسل میں دو سال سے رجسٹرڈ ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے عمل میں لوگوں کی سرگرمیوں اورکنڈکٹ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید