اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان اور بنگلہ دیش میں حکومتی سطح پر مختلف شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے ثقافتی پروگراموں، کھیلوں اور دیگر سماجی شعبوں میں تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا ہے اور اس حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان ایسے اقدامات کو فروغ دیا جائے جن سے دونوں ملکوں کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کی فضا فروغ پائے۔ یہ اتفاق رائے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف اور بنگلہ دیش کے ایڈوائزر برائے کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان آصف محمود شوزب بھیوں کے درمیان ملاقات میں ہوا۔