• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بیلاروس کا تجارت، زراعت، ای وی میں مضبوط تعلقات کا عزم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،دی نیوز رپورٹ ) پاکستان اور بیلاروس نے صنعتی ترقی، تجارت، زراعت اور الیکٹرک گاڑیوں سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیاہے ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ مختلف شعبوں میں برآمدی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں انفلٹیبل فٹ بال، بیڈنگ آئٹمز، کھیلوں اور آؤٹ ڈور گیمز کا سامان، جوتے، ربڑ، پلاسٹک اور دھاتی مصنوعات شامل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوبیلاروس کے وزیر برائے صنعت الیگزینڈر یافیموا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پربیلاروسی وزیر یافیماؤنے یقین دہانی کرائی کہ بیلاروس پاکستانی مصنوعات کے لیے اپنی مارکیٹ تک زیادہ رسائی فراہم کرے گا، رانا تنویر نے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری میں تعاون بڑھانے کی تجویز اور پاکستان میں زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی دعوت دی۔
اہم خبریں سے مزید