• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 19 لاکھ سے زائد، اسلام آباد میں 52 ہزار افغان رہائش پذیر

اسلام آباد ( طاہر خلیل )سال 2023کی مردم شماری کے مطابق اسلام آبادسمیت پاکستان میں مقیم افغانیوں کی تعداد 19 لاکھ 23 ہزار 453 ہے، جس میں خیبر پختون خوا میں9لاکھ39ہزار 878، پنجاب میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 3لاکھ 10ہزار 832جبکہ سندھ میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 1لاکھ 45ہزار 875ہے۔اسی طرح صوبہ بلوچستان میں 4 لاکھ 74ہزار 812ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں52ہزار56افغانی رہائش پذیر ہیں۔جبکہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد42لاکھ29ہزارہے جس میں سے52.6فیصد خیبرپختونخوا،24.1فیصد بلوچستان، 14.3فیصد پنجاب، 5.5 فیصد سندھ، 3.1فیصد اسلام آباد اور 0.3فیصد آزاد کشمیر میں ہیں ،6لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق پاکستان افغان باشندوں کو پناہ دینے والا ایک بڑا ملک ہے جہاں افغان پناہ گزین کئی دہائیوں سے مقیم ہے،افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد بڑی تعداد میں افغان باشندے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچے۔ سرکاری حکام کے مطابق پاکستان میں موجود افغان پناہ گزین تین اقسام کے ہیں، ایک وہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید