جرمنی نے روس سے اپنے 2 صحافیوں کو بےدخل کرنے پر روسی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا۔ جرمنی نے روسی میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس نے جرمنی میں اپنے سرکاری چینل کے دفتر کی بندش اور صحافیوں کی بےدخلی کا الزام لگایا تھا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ ماسکو نے بھی 2 جرمن صحافیوں کی بےدخلی کا حکم دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے روسی چینل کے دفتر کی بندش اور صحافیوں کی بےدخلی کی تردید کی تھی۔