غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ پر صبح سے جاری حملوں میں 42 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد بھی شامل ہیں۔
ادھر اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دیں۔ طولکرم، رام اللہ، ہیبرون اور نابلس میں کارروائیاں کرکے کئی فلسطینی گرفتار کرلیے گئے۔
اسرائیلی فوج نے چوکیاں قائم کرکے گھروں کی تلاشی لی۔ فورسز نے رام اللہ کے قریب ایک فلسطینی کے گھر پر قبضہ کرکے اسے عارضی فوجی چوکی میں تبدیل کر دیا۔
غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔