• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ میں روسی ڈرونز کی دراندازی، فرانس کا روسی سفیر کو طلب کرنے کا اعلان

فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ(فائل فوٹو)۔
فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ(فائل فوٹو)۔

پولینڈ کی فضائی حدود میں روسی ڈرونز کی دراندازی کے واقعے پر فرانس نے روسی سفیر کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی ڈرونز کی پولینڈ کی فضائی حدود میں دراندازی نیٹو اتحادیوں کو خوفزدہ کرنے اور آزمانے کی ایک حکمت عملی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ چاہے یہ حادثہ ہو یا نہ ہو، یہ ناقابلِ قبول ہے۔

ادھر ہنگری کے وزیراعظم نے بھی روسی ڈرونز کی پولش سرزمین میں دراندازی کو ناقابلِ قبول قرار دیا اور کہا کہ ہنگری اپنے تاریخی اتحادی پولینڈ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ نے کیف میں اپنے پولش ہم منصب کا استقبال کیا جہاں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سلامتی، یورپی یونین اور نیٹو میں شمولیت اور روس پر دباؤ بڑھانے سے متعلق بات چیتی کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید