• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے آنے سے پہلے بائیڈن انتظامیہ کا اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا منصوبہ

واشنگٹن(آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ کے آنے سے پہلے جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے منصوبے کی تیاری شروع کی ۔عرب میڈیا کے مطابق متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے اس حوالے سے 680ملین ڈالر کی مالیت کا ایک اسلحہ پیکج اسرائیل کو فروخت کرنے کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔یہ پیشرفت اسرائیل اور لبنان کے حالیہ جنگ بندی کے اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے کے عندیہ کے بعد سامنے آئی ہے، غزہ جہاں اب تک اسرائیلی فوج 70فیصد عورتوں اور بچوں کے ساتھ 44ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے اور اب بھی اسرائیلی جنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق، پیکج میں ہزاروں ڈائریکٹ اٹیک گولہ بارودی کٹس اور سینکڑوں چھوٹے قطر کے بم شامل ہیں، اس اسلحہ پیکج کا پہلا جائزہ ستمبر میں کانگریس کی کمیٹیوں کی سطح پر لیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید