• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتوں کا اڈانی پر بحث کا مطالبہ، بھارتی پارلیمنٹ کی کارروائی معطل

کراچی(نیوز ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کا اڈانی گروپ پر بحث کے مطالبے پر بھارتی پارلیمنٹ کی کارروائی معطل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا سمیت بھارتی قرض دہندگان اڈانی گروپ کے ساتھ ان کے معاملات کا جائزہ،اڈانی گروپ ملک میں سرمایہ کاری جاری رکھے،اسرائیلی سفیر ۔تفصیلات کے مطابق،بھارتی پارلیمنٹ کے دونوںایوان کی کارروائی گزشتہ روز شروع ہونے کے چند منٹوں کے اندر ہی عارضی طور پر معطل کردی گئی، کیونکہ اپوزیشن قانون سازوں نے رواں ہفتے تیسرے روز بھی اڈانی گروپ کے خلاف الزامات پر بحث کے لیے کارروائی میں خلل ڈالا ۔کاروباری گروپ کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والےاپوزیشن کانگریس پارٹی کے قانون ساز مانیکم ٹیگورنے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں اس پر بحث چاہتے ہیں۔ یہ تیسرا دن ہونے والا ہے کہ ہم وزیر اعظم سے جواب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید