کراچی(نیوز ڈیسک)فرانس نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدےکے حوالے سے نیتن یاہو کو گرفتاری سے استثنیٰ کی اہم اسرائیلی درخواست کا انکشاف کیا ہے، جس کے بدلے میں اسے حزب اللہ کے ساتھ معاہدے میں ثالثی کی اجازت دی گئی اور اس کےتحت جنگ بندی معاہدہ عمل میں آیا۔ فرانسیسی سفارتی ذریعے نے بتایا کہ کہ نیتن یاہو کو استثنیٰ دینا لبنان کے معاہدے کو بچانے کی کوشش ہے۔امریکی روزنامےوال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اسرائیلی حکام نے بھی تصدیق کی کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے میں فرانس کی جانب سے نیتن یاہو کو استثنیٰ دینے کا معاملہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔روم کے آئین کے آرٹیکلز میں سے ایک جس کے تحت ان ریاستوں کے رہ نماؤں کو حاصل استثنیٰ کے مسئلے پر توجہ دی گئی ہے جو عدالت میں شامل نہیں ہوئے، لیکن یہ مختلف تشریحات کا موضوع ہے۔