• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو کے صحرائے اوکوکاجے سے 12 کروڑ سال قدیم سمندری مگرمچھ کا فوسل دریافت

لیما (اے ایف پی) ماہرین حیاتیات نے رواں ہفتے پیرو کے صحرا میں دریافت ہونے والے 10 سے 12ملین سال قدیم ایک نوجوان سمندری مگرمچھ کے فوسل کی نقاب کشائی کی۔گھیرئیل یامچھلی کھانے والے مگرمچھ کاتقریباً تین میٹر لمبا (تقریباً 10 فٹ) فوسل گزشتہ سال کے آخر میں پیرو کےصحرائے اوکوکاجے میں بالکل درست حالت میں دریافت ہوا تھا۔ ریڑھ کی ہڈی والی حیاتیات کے ماہرماریو گامارا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اس نوع کا ایک نوعمر پایا گیا، یعنی یہ ابھی تک اپنے زیادہ سے زیادہ حجم تک نہیں پہنچا تھاکہ اس سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو گئی تھی،ان نمونوں کی کھوپڑی اور جبڑے موجودہ دور کے مگرمچھوں سے مختلف ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید