بیروت (اے ایف پی) لبنان کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کےدوسرے روز ایک سرحدی گاؤں میں اسرائیلی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ ماربا گاؤں میں دو افراد دشمن کی طرف سے گاؤں کے ایک چوک کو نشانہ بنانےسےزخمی ہوئے۔گزشتہ روز علی الصبح اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچے اڈرائی نے لبنانی باشندوں کو سرحد سے ملحقہ علاقوں میں واپس نہ جانے کی تنبیہ کا اعادہ کیا، جس میں سرحد کے ساتھ واقع کئی دیہاتوں اور قصبوں کی فہرست دی گئی۔اسرائیلی اور لبنانی فوجوں نے دونوں فرنٹ لائن دیہات کے رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گھر واپس جانے سے گریز کریں، اگرچہ لوگ بڑی تعداد میں جنوبی لبنان کی طرف واپس جا رہے ہیں۔