• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے، حوثی، امریکی و برطانوی طیاروں کی یمن پر بمباری

صنعا (اے ایف پی) حوثی رہنما کا اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان،امریکہ اور برطانیہ کے فوجی طیاروں کی یمن کی الحدیدہ گورنری کے بجل ضلع پر بمباری۔حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد یمن کے حوثیوں نے کہا کہ اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے۔عبدالمالک الحوثی نےگزشتہ روز باغیوں کے المسیرہ ٹی وی چینل پر کہا کہ یمن کے محاذ سے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے اسرائیلی دشمن کیطرف میزائلوں اور ڈرونز سے کارروائیاں جاری ہیں۔یمن کے حوثی باغی، جو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ایران کے محور مزاحمت کا حصہ ہیں، غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے وقتاً فوقتاً اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغتے رہتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید