• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روسی ایوان زیریں کے درمیان تعاون کے تاریخی معاہدے

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) پاکستان کی قومی اسمبلی اور روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے درمیان تعاون کے تاریخی معاہدے، دونوں قانون ساز اداروں میں تعلقات بڑھانا، پارلیمانی گروپوں کے ذریعے تعاون کا طریقہ کار طے کیا جائیگا ، انسداد دہشت گردی، خوراک کی حفاظت کے معاہدے پر بھی دستخط ،آئندہ سال ماسکو میں سپیکرز کانفرنس بلانے پر اتفاق ،روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی کے ایوان زیریں ڈوما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان جمعرات کو ماسکو میں تعاون سے متعلق تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ روس میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور ان کے ہم منصب روسی ایوان زیریں ڈوما کے چیئرمین وائی چلیف وولوڈین نے دستخط کئے۔اس معاہدے کا مقصد دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان تعلقات کو بڑھانا، کمیٹیوں، کمیشنوں اور پارلیمانی گروپوں کے ذریعے مستقل تعاون کا طریقہ کار قائم کرنا ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے اس موقع پر اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ و ولوڈین کے ساتھ ان کی طویل دوستی ہے۔

اہم خبریں سے مزید