• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس بنیاد پر پیوٹن جنگی مجرم ہیں اسی بنیاد پر نیتن یاہو بھی جنگی مجرم ہیں، فرانس

پیرس (صباح نیوز) گزشتہ چند روز میں فرانس نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر متعدد بار یوٹرن لینے اور سخت تنقید کے بعد اصولی موقف کو اختیار کر لیا ہے۔ ترجمان برائے وزارتِ خارجہ کرسٹوف لیمونی نے کہا ہے کہ سٹیٹ ٖ اف روم پر دستخط کرنے کی وجہ سے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عالمی قانون کی پاسداری کریں۔۔ عالمی عدالت نے جنگی جنونیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے وارنٹ برائے گرفتاری جاری کیے ہیں۔ متعدد ممالک نے اس فیصلے کو سراہا ہے اور ان مجرمان کو جب موقع ملا گرفتار کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ پاکستان میں حافظ نعیم الرحمن اور سراج الحق نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ریاستی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے جنگی بندی کے لئے فوری اقدامات کروائے۔

یورپ سے سے مزید