• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ترقی کا ثبوت اسٹاک ایکسچینج کی تیزی ہے، علی شرافت

ویانا(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پاکستان کے حالات خراب کرکے حکومت دی گئی پھر بھی میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے سیاست قربان کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ۔پاکستان کی ترقی کا واضح ثبوت اسٹاک ایکسچینج ہے۔ 24مہنگائی 35فیصد سے کم ہو کر 7فیصد پر آگئی ہے، عام لوگوں نے سُکھ کا سانس لینا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتشاری پارٹی پی ٹی آئی ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی سے روکتی ہے ، آئے دن اسلام آباد پر چڑھائی اور افراتفری کرکے ملک کو نقصان پہنچانےمیں لگی رہتی ہے ان کی 24 نومبر کی کال بری طرح ناکام ہوئی،اب کوئی محب وطن اور باشعور ان کا ساتھ نہیں دے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر کامیاب آپریشن کیا،بانی پی ٹی آئی دباؤ ڈال کر این آر او چاہتا ہے جو کبھی نہیں ملے گا۔وزیراعظم میاں شہباز شریف،آرمی چیف، وزیر داخلہ اور سیکورٹی فورسز کی شاندار حکمت عملی قابل تعریف ہے ۔سیکورٹی افسران اور اہلکاروں کی شہادتوں پر دلی افسوس ہے، لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں ۔