• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا

ہانگ کانگ( نیوز ڈیسک)ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا جس کے مطابق 26 ٹیموں کو 8گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان ہانگ کانگ، پیرو اور اٹلی سے ہوگا۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ کےلیے کوالیفائی کریں گی۔ایونٹ 9سے 15دسمبر تک ہانگ کانگ میں ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اب تک 6مرتبہ ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔