• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہو سکی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا ءکی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہو سکی۔

جیل انتظامیہ نے واضح کیا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں ہے ، لہٰذا جیل انتظامیہ ملاقات کرانے کی مجاز نہیں ، ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے وکلاء فیصل چوہدری اور فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دی تھی ، عدالت نے اڈیالہ ل جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کی ہدایت دی ،عدالتی حکم لے کر ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک، غلام حسنین سنبل اور راجا متین جیل پہنچے مگر ملاقات نہ کرائی گئی ۔

وکلاء نے میڈیا کو بتا یا کہ جیل انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن دکھایا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کسٹڈی پولیس کے پاس ہے مقدمہ کے تفتیشی افسر راشد کیانی سے رابطہ کیا گیا مگرانہوں نے ملاقات سے گریز کیا، ۔

 قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی سےتحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے وکلاء ملک فیصل اور غلام حسنین سنبل نے استدعا کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو عمران خان سے ملاقات کروا نے کی ہدایت جاری کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید