• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کیخلاف طاقت کااستعمال آمرانہ اقدام ہے‘ بلوچستان بارکونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے حکومت اور فورسز کی جانب سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن دھرنے میں سیاسی کارکنوں پر فائرنگ تشدد آنسو گیس شیلنگ سےمتعدد کارکنوں کے جاں بحق اور بڑی تعداد میں کارکنوں کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت نے تاریخ کا بدترین تشدد کرکے طاقت کا استعمال کیا سیاسی کارکنوں پر تشدد اورکھلے عام فائرنگ سے بدترین آمریت کادوردہرایا گیا بیان میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو جمہوری جدوجہد کا حق ہے مگرفائرنگ سے کئی قیمتی جانیںضائع ہوئیں جس سے جمہوری حکومت کا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوابیان میں کہا کہ اسلام آبادواقعہ کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیا۔
کوئٹہ سے مزید