پشاور (نیوز رپورٹر )پنجاب اور پشاور پولیس کو مطلوب افغان مہاجر سمیت دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے پولیس کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود نزد بخشو پل میں پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تا ہم مشکوک افراد نے رکنے کی بجائے فرار ہونے لگے پولیس جب تعاقب کرنے لگے تو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر باارادہ قتل فائرنگ کی جس سے پولیس گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم پولیس محفوظ رہی ۔ پولیس نے جوابی کاروائی کی فائرنگ کے نتیجے میں دو نوں زخمی ہوئے اور گر پڑے بعد تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں جان بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق معلومات کرنے پر ایک ملزم شکیل کا تعلق افغانستان اور نہار لڑمہ کا رہائشی ہے پولیس کا کہنا ہے دونوں ملزمان تھانہ شہید گلفت حسین اور تھانہ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کو مطلوب تھے ملزمان کی مزید چھان بین اور ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔