• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول 3.72، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.29 روپے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے آئندہ 15دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا ۔ وزارت خزانہ نے یکم سے 15نومبر کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3.725روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 3.29روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 164.98 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 151 روپے 73 پیسے ہوگئی۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید