• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، فتح محمد قریشی ڈائریکٹر نیب تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر فتح محمد قریشی کو کو تبدیل کرکے ان کی خدمات نیب کے سپرد کردی ہیں۔ نفیسہ حامد ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب مقرر،دونوں کا تعلق پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس سے ، تقرری ڈیپوٹیشن پر کی گئی ، انہیں تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈائر یکٹر نیب کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔پاکستان آ ڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کی گریڈ انیس کی افسر مس نفیسہ حامد کی خدمات بھی نیب کے سپرد کی گئی ہیں۔ انہیں تین سال کیلئے ڈ یپوٹیشن پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ان تقرر و تبادلوں کے با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید