اسلام آباد(نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 139کارکنوں کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا ، 17 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں 4 یوم کی توسیع کردی اور تھانہ کھنہ کی حدود سے گرفتار8 کارکنان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوادیا ،کرنل (ر) اجمل صابر سمیت 19ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل ،2خواتین شا مل ، ادھر ا نسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے راہنما کرنل (ر) اجمل صابر سمیت 19 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا، 24نومبر کے احتجاج کے بعد تھانہ دھمیال میں درج مقدمہ کے تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔