• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں امن کیلئے وفاق ایف سی پلاٹونز فراہم کرے، گنڈاپور

کوہاٹ(ایجنسیاں،جنگ نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لیے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے۔دورہ کوہاٹ میں کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کے خطاب میں انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ جو بھی امن کو خراب کرے گا اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لیے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کیے جائیں۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لئے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے۔

اہم خبریں سے مزید