• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دھرنے کی ناکامی، PTI کا سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

کراچی(جمشیدبخاری)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد دھرنے کی ناکامی کے بعد سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کو انکی جمہوری احتجاج کے حق سے محروم کرنے اور اسلام آباد دھرنے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے براہ راست پرامن احتجاج کرنے والے افراد پر مبینہ فائرنگ سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی ، آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔ اس ضمن میں ضمن میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارت وال نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو پی ٹی آئی پختونخواکے پلیٹ فارم سے جلسہ کرسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ پارٹی کے سیاسی معاملات میں غیرسیاسی اشخاص فیصلہ نہیں کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید