• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں غیر قانونی استعمال پر متعدد میٹرز منقطع

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کارروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی، 1 ڈومیسٹک میٹر غیر قانونی طور پر شفٹنگ پر منقطع کیا گیا،1 ڈومیسٹک میٹر کمرشل استعمال پر منقطع کیا گیا،2 ڈومیسٹک میٹر بوگس سروس کی وجہ سے منقطع کیے گئے، کمپنی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ملتان سے مزید