• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکرز کلب کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ 10دسمبر سے شروع ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان بینکرز کلب کے زیراہتمام 20واں ایس بی پی گورنر انٹر بنکس ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 10دسمبر سے ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ پر شروع ہو رہا ہے۔ ایونٹ کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح چیف منیجر سٹیٹ بینک ملتان و صدر ملتان بینکرز کلب جاوید اقبال مارتھ کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں کمرشل بینکس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ لیگ بنیاد پر ہونیوالے ٹورنامنٹ میں ہر میچ 20 اوورز پر مشتمل ہوگا اور روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ایونٹ کا پہلا راؤنڈ لیگ بنیاد پر ہو گا اور دوسرے راؤنڈ کے مقابلے ناک آؤٹ بنیاد پر منعقد کیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید