لوٹن (نمائندہ جنگ) چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ حاجی چوہدری محمد قربان نے پاکستانی ہائی کمیشن یوکے میں میر پور ائرپورٹ حوالے سے لارڈ قربان حسین کے تعاون سے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔ ملاقات میں میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ یوکے اینڈ یورپ کے چیئرمین و دیگر نے پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کو میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے منصوبے کے مطالبے پر مبنی یادداشت پیش کی۔ حاجی محمد قربان نے بتایا کہ ہائی کمشنر نے ہمارے مطالبے کا مثبت تاثر دیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔