بریڈ فورڈ(نمائندہ جنگ) بریڈ فورڈ میں مقیم بیول کے رہائشی چوہدری جہانگیر وارثی کے بیٹے چوہدری عمر جہانگیر کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں برطانیہ بھر سے تعلق رکھنے والے موڑہ ہفیال، بیول، گوجرخان، کلرسیداں، راولپنڈی، ملتان اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے چوہدری عمر جہانگیر کے عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی اور دولہا چوہدری عمر جہانگیر کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ان کے دوستوں نے آتش بازی کی اور ڈھول توتنی ڈانس کے ساتھ دولہا کا استقبال کیا ۔ چوہدری جہانگیر وارثی نے مہمانوں کو خوش آمدید اوران کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں نے دولہا اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کی اور زندگی کے نئے سفر کی کامیابی کیلئے دعا کی۔