• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویاناامام بارگاہ جاگیر علی اکبر میں سیدہ فاطمہ الزہراؓ کی شہادت پر مجلس

ویانا(اکرم باجوہ) امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ویانا کے خادم اعلیٰ مرزا برادران کی جانب سے بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمہ الزہراؓمجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ذاکر مخدوم سید علی نقی نقوی آف گجرات پاکستان نے خصوصی شرکت کی اور بیان کیا۔مجلس عزا کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ ربائی ،منقبت اور قصیدے مرزا مشرف علی ،سید کمیل نقوی ،حیدر رضا نے پیش کئے ۔ذاکر مخدوم سید علی نقی نقوی نے اپنے بیان کا آغاز تلاوت اور دعائیہ کلمات سے کرتے ہوئے حضور پاکﷺ کی سیرت بیان کرنے کے بعد شہادت سیدہ فاطمہ الزہراؓ اور اہلبیتؓ پر خطاب کیا ۔ آخر میں امام بارگاہ جاگیر علی اکبر کے خادم اعلیٰ مرزا شجاعت علی ،مرزا مشرف علی،سید آیاز رضوی نے مجلسِ عزا میں شرکت کرنے پر ذاکر مخدوم سید علی نقی نقوی اور کمیونٹی کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
یورپ سے سے مزید