• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ جون میں متوقع

اسلام آباد (ساجد چوہدری) انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس (آئی ای اے ) کا اجلاس آئندہ سال جون میں میکسیکو میں منعقد ہو گا جس میںپاکستان کی آئی ای اے میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا، پی ای سی میں پہلا جائزہ اجلاس سفارشات کیساتھ حتمی رپورٹ فیصلے کیلئے گورننگ کونسل کو بھیجی جائیگی ،ذرائع کے مطابق آئی پی ای اے کے تین دستخطی ممالک کے نمائندوں نے اس حوالے سے پی ای سی ہیڈکوارٹر میں پہلا جائزہ اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرار ڈاکٹر ناصر محمد خان ، رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹس ، سی پی ڈی ڈیپارٹمنٹ اور ایکریڈیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی، دوران اجلاس رجسٹرار پی ای اے ڈاکٹر ناصر محمد خان نےجائزہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جائزہ جنوری 2025کے وسط تک جاری رہے گا ، سفارشات کیساتھ حتمی رپورٹ فیصلے کیلئے گورننگ کونسل کو بھیجی جائے گی جس کا اجلاس جون 2025 میں میکسیکو میں ہو گا،پاکستان انجینئرنگ کونسل آئی ای اے میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید