• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی اجرک اور ٹوپی ہماری گہری تہذیب کی علامت ہے، شرجیل میمن

کراچی / حیدرآباد (نیوز ڈیسک / بیورو رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھی ثقافت کے پُرمسرت موقع پر، دنیا بھر کے تمام سندھیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن سندھی ثقافت کے بھرپور ورثےمتحرک روایات اور لازوال اقدار کے جشن کا دن ہے، سندھی اجرک، ٹوپی، ادب، موسیقی اور لوک فنون ہماری گہری تہذیب اور پرامن بقائے باہمی کی علامت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھی ثقافت کے عالمی دن پر سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیغام کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اندیش لیڈران، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں حکومت سندھ سندھی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے، پیپلز پارٹی ثقافتی میلوں کا انعقاد، تاریخی مقامات کی بحالی اور سندھی فنکاروں اور آرٹسٹوں کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہےانہوں نے کہا کہ تعلیم، میڈیا اور ثقافتی تقریبات کے ذریعے سندھی زبان، کلچر، پرامن بقائے باہمی کی روایات کو فروغ دینے کی حکومت سندھ ہمیشہ متحرک رہی ہے، ہمارا ثقافتی تنوع ہماری قوت ہے، سندھی ثقافت کے دن ہم ملک میں امن، اتحاد اور یکجہتی کے عہد کی بھی تجدید کرتے ہیں۔ علاوہ ازیںسینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے عبداللہ مال قاسم آباد حیدرآباد میں سندھ پریمیم پراپرٹی بلڈنگ میٹریل و ہوم ڈیکور نمائش کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن نہایت اہم دن ہے کہ حیدرآباد مین اسٹیٹ آف دی آرٹ نمائش منعقد کی گئی‘ ہمارے ملک میں تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور غریب گھرانوں کے چولہے جل سکیں گے‘ اس کنسٹرکشن کے شعبے کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا‘ ہم چاہتے ہیں تجارت کو فروغ ملے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو‘ سندھ صوبے میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا 21 لاکھ گھر کی تعمیرات کا منصوبہ حکومت سندھ دنیا کے ڈونرز کے ساتھ ملکر بنا رہی ہے ہر خاص و عام کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا اپنا گھر ہو‘حیدرآباد کے انفراسٹرکچر کیلئے 5 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں اورہم سب ملکر صوبے کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد غریب عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام انتہائی موثر پروگرام ہے‘ اس پروگرام میں شرکت کرکہ بہت خوشی ہوئی ہے ایسے قسم کے پروگرام ہونے چاہیے جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید