• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی ترقی مضبوط معاشرے کی ضامن ہے،گلوکارہ راحت با نو

ملتان(سٹاف رپورٹر ) حکومت پاکستان سے تمغہ ا متیازیافتہ اورپاکستان ٹیلی ویژن سینٹر ملتان کی سابق جنرل منیجر ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ،معروف گلوکارہ راحت با نو نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی مضبوط معاشرے کی ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ملتان جیسمین لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر شائستہ ذیبا نے کلب کی کارگردگی بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ راحت بانو اور ثریا ملتانیکر کا نام سُرسنگیت کی دنیا میں انتہائی نمایاں ہیں اوریہ ہر دل عزیز اور خوبصورت شخصیت کی مالک اور سرائیکی خطہ کی خوبصورت آواز ہیں۔
ملتان سے مزید