ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان کی نجی کالونی سے اغوا ہونیوالے چارسالہ بچے کے اغوا میں سکیورٹی گارڈز ہی ملوث نکلے۔ بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا، واضح رہے کہ واپڈا ٹاؤن ملتان سے تین روز قبل چار سالہ عبداللہ ولد طلحہ کو اغوا کیا گیا تھااور اغواکاروں نے سی سی ڈی کی حراست میں انکشاف کیا کہ وہ بچہ اغواکرنے کی پلاننگ کئی ماہ سے کر رہے تھے اور انہوں نے ایک بھارتی فلم سے متاثر ہو کر اغوا کی منصوبہ بندی کی تھی۔