• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن خریداری میں امپورٹڈ کی بجائے لنڈے کے کپڑے نکل آئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) آن لائن خریداری میں امپورٹڈ کی بجائے لنڈے کے کپڑے نکل آئے ۔ حمزہ نے پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دی کہ اس نے پوسٹ ایکس سے آن لائن کپڑے خرید ے جس کا ڈیلوری بوائے گھر آرڈر لے کر آیا اور رقم 25 ہزار لے کر چلاگیا جب پیکٹ کھولا تو اس سے لنڈے کے کپڑے نکلے اور اصل ڈلیوری کو تبدیل کرلیا گیا اس حوالے سے جب کمپنی کے دفتر گیا تو جواب دیا گیا کہ فیاض نامی ڈلیوری بوائے ان کی کمپنی کا نہیں تھا پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
ملتان سے مزید