• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی اِن سروس پروموشنز کا عمل جلد مکمل کیا جائیگا، ڈی ای او سکینڈری ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مردانہ ملتان منور کمال نے کہا ہے کہ اساتذہ کی اِن سروس پروموشنز کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیچرز یونینز کے رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت رانا محمد اسلم انجم (چیئرمین ایجوکیشن موومنٹ پنجاب نے کی‘وفد میں راؤ ساجد مصطفیٰ، راؤ ذوالفقار احمد، راؤ محمد اشرف، محمد فاروق احمد، محمد یونس خان لودھی اور راؤ ندیم احمد شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل زیرِ بحث آئے، جبکہ بالخصوص ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی اساتذہ کی پروموشن کے لیے فوری اقدامات کا پُرزور مطالبہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید