ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کونسل کو سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے جٹ روڈ مشینیں، سکرشن گاڑیاں اور دیگر آپریشنل گاڑیاں مہیا کی گئیں، مگر ڈرائیوروں کی عدم تعیناتی کے باعث یہ تمام گاڑیاں گراؤنڈ میں کھڑی رہ کر ناکارہ ہو رہی ہیں۔ سیوریج مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ اہلکار صرف فائلوں پر کارروائی کر کے اپنی ذمہ داری پوری سمجھ رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے وسائل ضائع کیے جا رہے ہیں اور جو گاڑیاں شہریوں کی سہولت کیلئے فراہم کی گئیں تھیں وہ افسران کی نااہلی کے باعث “شو پیس بنی ہوئی ہیں۔