• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ناقص پالیسیوں سے زراعت تباہ ہورہی ہے،صدر پاکستان کسان اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نااہل افسران کی وجہ سے زراعت تباہ ہورہی ہے،سستی گندم خرید کر مہنگی کردی گئی،آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں،آلو کی ایکسپورٹ میں کمی ہوچکی، کپاس کی فصل بھی کسانوں کی طرح وینٹی لیٹر پر پہنچ گئی ہے، سیاسی جماعتیں اپنے جھگڑے چھوڑیں اور زراعت کو بچائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ملتان سے مزید