• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں چوری ا و ر ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ا و ر قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگیے۔تھانہ جلیل آباد کے علاقہ مسلح افراد نے تنویر سے رقم چھین لی تھانہ کینٹ کے علاقہ ریحان کا قیمتی موبائل فون چوری کرلیاگیا تھانہ چہلیک کے علاقہ سے شریف اور فہد کے موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ قطب پور کے علاقہ سے سلمی اور وقاص کے موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے فیصل کا موبائل فون چوری کرلیاگیا جبکہ عارف کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے فریدہ اور حیدر کے موبائل فون چوری کرلئے گئے جبکہ اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد نے حمزہ کی دکان سے کمپیوٹرز چوری کرلئے تھانہ گلگشت کے علاقہ سے رابعہ کا موبائل فون چوری کرلیاگیا جبکہ اسی تھانے کی حدود سے ساجد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے ندیم کے گھر سے نقدی و زیورات چوری کرلئے گئے جبکہ اسی تھانے کی حدود سے میمونہ اور نوید کے موبائل فون چوری ہوگیے تھانہ الپہ کے علاقہ مسلح افراد نے صدام سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔
ملتان سے مزید