• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا کالا بلدیاتی قانون عوام کے حق حکمرانی پر کھلا ڈاکا ہے‘ سید ذیشان اختر

ملتان( سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ پنجاب کا کالابلدیاتی قانون جمہوریت اور عوام کےحقحکمرانی پر کھلا ڈاکہ ہےجسے عوام اپنی رائے کے ذریعے مسترد کر رہے ہیں،جماعت اسلامی کے زیراہتمام جاری عوامی ریفرنڈم نے ثابت کر دیاکہ عوام بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں اور کسی صورت مسلط کردہ غیر جمہوری قانون کو قبول نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ڈسٹرکٹ بار کونسل میں قائم عوامی ریفرنڈم کیمپوں کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں وکلاکی بڑی تعداد نے بیلٹ پیپر کے ذریعے پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ءکے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا، سید ذیشان اختر نے کہا کہ غیر جماعتی بلدیاتی نظام، براہ راست منتخب نمائندوں کے اختیارات ختم کرنا اور نچلی سطح پر سیاسی عمل کو کمزور کرنا دراصل عوام کو فیصلہ سازی سے دور رکھنے کی سازش ہے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ ملتان میں عوامی ریفرنڈم کو غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے،وکلاء، تاجر، طلبہ اور عام شہری بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنی رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام اس کالے قانون کے خلاف ہیں،انہوں نے بتایا کہ عوامی ریفرنڈم 15 جنوری سے ملتان میں جاری ہےاور اتوار کو بھی ملتان کے مختلف علاقوں میں متعدد مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے۔

ملتان سے مزید