راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتار کرکے 9مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ولید اور ذوالقرنین شامل ہیں جن سے 9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے۔ ادھر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکےمسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ،تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم صابر کو گرفتارکر لیا، ملزم سے مسروقہ رقم ایک لاکھ 39 ہزار روپے برآمدہوئی، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔