راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر زرائع کے مطابق رنگ روڈ پراجیکٹ کیلئے تاحال لینڈ ایکوزیشن کا پراسیس مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ منصوبہ کا پی سی ون دسمبر2021کو منظور ہوا تھا جس کے مطابق دسمبر2024تک منصوبہ مکمل ہونا تھا۔ لیکن 5ہزار196کنال چارمرلہ اراضی کی ایکوزیشن کیلئے ابھی ایوارڈ کا اعلان ہونا ہے۔جس کے باعث مالکان اراضی کو ادائیگیوں کے بغیر ہی ان کی اراضی استعمال کی جارہی ہے۔منصوبہ کیلئے8 ہزار990کنال اراضی ایکوائر کی گئی ہے۔زرائع کے مطابق اڈیالہ تا چک بیلی تقریبا12موضع جات میں لینڈ ایکوزیشن کا ابھی ایوارڈ ہونا ہے۔7مارچ2024 تک3793کنال16مرلہ ایکوائر اراضی میں سے گوجر خان کے آٹھ موضع جات میں720کنال12مرلہ کیلئے36کروڑ2لاکھ11ہزار618روپے میں سے18کروڑ82لاکھ18ہزار643روپے ادا ہوئے۔راولپنڈی صدرکے10موضع جات میں1484کنال4مرلہ کے57کروڑ55لاکھ15ہزار 580روپے میں سے 8کروڑ66لاکھ98ہزار20 روپے کی ادائیگی ہوئی ۔راولپنڈی کینٹ تحصیل کے5موضع جات کے1589کنال کے93کروڑ34لاکھ82ہزار63روپے میں سے25لاکھ روپے کی ادائیگی ہوسکی تھی۔منصوبہ کی تکمیل پہلے24مارہ میں ہونی تھی۔ بعد میں43ماہ کی گئی اور پھر46ماہ کی مدت رکھی گئی ہے۔