• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام جمادی الثانی کو ماہِ صدیق اکبرؓکے طورپرمنایا جائیگا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام جمادی الثانی کو ماہِ صدیق اکبرؓکے طورپرمنایا جائے گااور22جمادی الثانی حضرت ابوبکرصدیق ؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے راولپنڈی میں 22تاجدارِ صداقت کانفرنسز ہوں گی۔ جس میں جیدعلماء ومشائخ اہلسنّت، ممتازسکالرزاور مقررّین خطابات کریں گے، پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر انجینئر نجم الثاقب کے مطابق تاجدارِ صداقت کانفرنسز میں علامہ عطاء الرحمن دھنیال،علامہ ڈاکٹر طیب رضا قادری، مفتی محمد ایوب رضوی، مفتی غلام مصطفی نوری، علامہ ریاض الرحمن صدیقی، علامہ تنویرحسین قادری، مفتی محمد نعمان رضوی، علامہ قاسم محمود موہڑوی، علامہ پیرمحمد رضا قادری، علامہ عبداللطیف قادری، علامہ محمد وقاص جلالی، علامہ سیدسکندرحسین شاہ، علامہ بہرام الخیری علماء ومشائخ، ممتازسکالرزاور مقررّین خطاب کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید