• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،55 مجرمان سمیت قتل ودیگر سنگین جرائم میں ملوث 166گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کیپیٹل پولیس نے درجہ اول کے 55 مجرمان سمیت قتل ودیگر سنگین جرائم میں ملوث 166مجرمان گرفتار کر لیے ہیں، ،گزشتہ ہفتے کے دوران پولیس ٹیموں نے درجہ اول کے 55مجرمان سمیت قتل ودیگر سنگین جرائم میں ملوث 69مجر مان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اشتہاری عادی مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد سے مزید