• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ، تفریحی مقام ہنہ اوڑک میں مسائل کے انبار لگ گئے ، مکین پریشان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے تفریحی مقام ہنہ اوڑک کے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم اکثرسڑکیں خستہ حال اسٹریٹ لائٹس ناپید تعلیم و صحت کی سہولیات کا فقدان متعلقہ حکام خاموش تفصیلات کے مطابق ہنہ اوڑک اور اطراف کے علاقوں کے مکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں علاقے کی اکثر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں رہائشیوں اور تفریح کے لئے آنے والوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب صحت کی سہولیات بھی ابتر ہیں اسٹریٹ لائٹس بھی ناپید ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں سورج ڈھلتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ وادی ہنہ کے مکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سٹرکوں کی ٹوٹ پھوٹ تعلیم و صحت کی سہولیات کے فقدان سمیت رہائشیوں کوکئی بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے اہل علاقہ عبدالقیوم یاسین زئی نے بتایا کہ دو سال قبل کے سیلاب کے بعد سے صورتحال گھمبیر ہے سڑکیں و پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن تا حال انکی مرمت کی طرف توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ ایک جانب سہولیات ناپید ہیں وہیں دوسری جانب پکنک کے لیئے آنے والے نوجوان درختوں کی کٹائی کرکے ایندھن کا انتظام کرتے ہیں اور کھانا پکاتے ہیں جسکی وجہ سے سیب سمیت دیگر درختوں کی بھی بے دردی سے کٹائی کی جاتی ہےاورنوجوان صفائی کا بھی خیال نہیں رکھتے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینک دیتے ہیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ہنہ اوڑک و گردونواح کے بنیادی مسائل فی الفور حل کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید