• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں‘ نسیم الرحمٰن

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ دنیا تیسرے صنعتی انقلاب کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ہمیں بھی مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پڑھنے والے اثرات سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گےانہوںنے اپنے دفترمیں وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی زمین کے لیے بڑا بحران پیدا کر رہی ہےوزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے وہ بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیںماحولیاتی تحفظ کی کوششوں میں عوام کی شرکت بھی انتہائی ضروری ہے۔
کوئٹہ سے مزید