• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹی کشتیوں میں تارکین وطن کی آمد 20 ہزار تک پہنچ گئی

لندن(سعید نیازی /زاھدانور مرزا) برطا نیہ میں سمندر کے ذریعے چھوٹی کشتیوں کی آمد20ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطنکی تعداد 20ہزار تکپہنچ گئی، جس کے لیے موسم کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ چینل کراسنگ کے زریعے آنے والوں کی ریکارڈ تعدادہو چکی ہے۔ ہوم آفس کے مطابق، چینل میں موسم خزاں کے دوران ریکارڈ تعداد میں پرسکون دن ہونے کی وجہ سے یہ تعداد بڑھی ہے۔ایک لیک شدہ تجزیے کے مطابق، اکتوبر اور نومبر کے 31 دنوں میں سے زیادہ تر دن "ریڈ ڈیز" قرار دیے گئے، یعنی وہ دن جب موسم کی صورتحال کراسنگ کے لیے موزوں یا ممکنہ ہوتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر اور نومبر میں 6,288 افراد نے چینل عبور کیا، جب کہ پچھلے سال اسی مدت میں یہ تعداد 768 تھی۔ ہوم آفس کے 11 اکتوبر سے 10 نومبر تک کے ڈیٹا کے مطابق، ان 31 دنوں میں سے 26 دن "ریڈ" تھے، جب کہ 2023 میں یہ تعداد صرف 3 تھی۔خراب موسم کی وجہ سے دو ہفتے کے وقفے کے بعد، ہفتے کی رات آدھی رات کے بعد دو کشتیوں نے 122 افراد کو لے کر برطانیہ کے پانیوں میں داخلہ لیا۔ اس کے ساتھ، 4 جولائی سے اب تک آنے والوں کی مجموعی تعداد 20,110 ہو گئی ہے۔ہوم سیکرٹری یویٹ کوپر آئندہ ہاؤس آف کامنز کے اجلاس میں اس حوالے سے بیان دیں گی، جس میں وہ عراقی حکومت کے ساتھ حالیہ معاہدے پر روشنی ڈالیں گی۔ یہ معاہدہ اسمگلنگ گینگز سے نمٹنے اور پناہ کے مسترد شدہ دعویداروں کی واپسی میں اضافہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ کنزرویٹو حکومت کے خاتمے پر، 2024 چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آمد کے لحاظ سے مصروف ترین سال بننے کی راہ پر گامزن تھا۔ انتخاب سے قبل چھ ماہ میں 13,574 افراد نے چینل عبور کیا تھا، جو کہ 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ تھا۔

یورپ سے سے مزید