• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ویسٹ ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکاروں پر الکلائن سے حملہ، 2 بچے گرفتار

لندن (پی اے) ساؤتھ ویسٹ ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکاروں پر الکلائن کیمیکل سے حملے کے بعد پولیس نے 2 بچوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار وں کو ہسپتال پہنچانا پڑا۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے بچوں کی عمریں 14 اور 16 سال بتائی جاتی ہیں، ان دونوں کو جمعہ کو 16:20 بجے سربیٹن ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ انداز میں دیکھا گیا تھا، جب پولیس اہلکار ان کے قریب گئے تو انھوں نے ان پر کیمیکل پھینک دیا، جو غالباً الکلائن تھا۔ جن بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کو عوامی مقام پر نقصان پہنچانے والا مادہ رکھنے کے الزام میں چارج کیا گیا ہے، انھیں پیر کو ومبلڈن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، کم عمری کی وجہ سے بچوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچائے جانے والے پولیس اہلکاروں کو ہسپتال سےفارغ کردیا گیا۔ پیرامیڈکس نے جائے وقوعہ پر موجود دیگر 7 پولیس افسران کا بھی معائنہ کیا، اس واقعہ کی وجہ سے سربیٹن اسٹیشن سے سفر کرنے والوں کے سفر میں کچھ خلل پڑا۔ واقعے کی وجہ سے بعض ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا جبکہ دیگر بہت سی ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی۔

یورپ سے سے مزید