• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر

کوونٹری( نمائندہ جنگ ) یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھائےجانے پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کہ لہر دوڑ گئی۔ پاک برٹش بزنس کونسل کےچیئرمین منور چیچی،صدر قیصر محمود چیچی جنر ل سیکرٹری علی راجگاڑیا، عاقل چوہدری نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی حکومت کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ چیئرمین اورسیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا سابق کمشنر اورسیز پنجاب افضال بھٹی نے دورہ لندن کے دوران ہی یہ خبر دے دی تھی کہ پی آئی اے جلد بیرون ممالک میں اپنی ا ڑان بھرے گی اور آج یہ وعدہ پورا ہو گیا ۔اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ سیکریٹری ایوی ایشن احسن منگی ڈی جی ایوی ایشن نادر شفیع ڈار پی آئی اے کے ایم ڈی عامر حیات جیسی مخلص محب وطن شخصیات کی محنتیں رنگ لائیں اور آج پاکستان کی قومی ایئرلائن بحال ہونے پر جشن کا ساماں ہے۔ بزنس فورم نے لندن میں حکومتی کاؤشوں پر پی آئی اے کی بحالی پر مٹھائی تقسیم کی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی پی آئی اے کی بحالی پر کاؤشوں کو سراہا ۔دریں اثناء چیئرمین اورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا اور سینئر ممبر آف اورسیز فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے اورسیز کو مبارک باد دیتے ہوۓ کہا کہ سابقہ دور حکومت میں پی آئی اے پر لگائی گئی پابندی سے پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کو بے حد نقصان ہوا ۔تجارت و آمدورفت میںُ رکاؤٹیں اور دیگر معاملات میں خرابی پیدا ہوئی جس سے اوورسیز اپنے ملک پاکستان سے کٹ گئے لیکن موجودہ حکومت کی دلچسپی اور اوورسیز پاکستانیوں سے محبت و محنت رنگ لے آئی اور پی آئی ایک مرتبہ پھر پورپین ممالک میں اپنی اڑان کا آغاز کرے گی۔انھوں نے اورسیز پاکستانیوں کو دلی مبارک باد دی اور کہا کہ اورسیز اپنی سیٹیں بک کریں اور اپنی سوہنی دھرتی پاکستان کےُلئے سفر کی تیاری کریں اور اپنے ملک کو سنوارنے خوشحال بنانے اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے متحرک ہو جائیں کیونکہ یہ ہی وقت ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے متحد و منظم ہو جائیں۔
یورپ سے سے مزید